ترجمہ قرآن حکیم کورس

ترجمہ قرآن حکیم کورس

قرآن مجیدبانی تنظیمِ اسلامی محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ نے 1996میں قرآن مجید کی عام ترغیب کے لیے ترجمہ قرآن حکیم کورس کا اجرا کیا۔ پاکستان یا پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں مقیم طلبا اور طالبات یہ کورس با آسانی کر سکتے ہیں
مقصد:قرآن مجید کے مطالعے کی عام ترغیب وتشویق کے لیے ”ترجمہ قرآن کریم کورس” کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس کورس میں قواعد گرامر کے بغیر براہِ راست قرآن کے الفاظ کا مفہوم طلبہ کو ذہن نشین کرایا جاتاہے۔
قرآن کریم میں تقریباً اسی ہزار (80,000) الفاظ ہیں مگر اصل الفاظ دو ہزار ہیں۔ جو بار بار آنے کی وجہ سے اسی ہزار کی تعداد تک پہنچ جاتے ہیں۔ان دو ہزار الفاظ میں بھی تقریباً پانچ سو (500) الفاظ وہ ہیں جو اردو میں بولے اور سمجھے جاتے ہیں۔ ان بار بار استعمال ہونے والے الفاظ پر مشتمل ایک “ کتابچہ ترجمہ قرآن” تیار کیا گیا ہے۔ طلباء اور طالبات نے کتابچے میں دیے گئے الفاظ کو یاد کرنا ہے۔ بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ انہیں لکھ کر خوب ذہن نشین کر لیا جائے۔
کورس کا نصاب: یہ نصاب 30پاروں اور ایک ترجمہ قرآن کریم کے کتابچے پر مشتمل ہے۔
اس کورس میں قواعد گرامر کے بغیر براہِ راست قرآن کے الفاظ کا مفہوم طلبہ کو ذہن نشین کرایا جاتاہے۔ قرآن کریم کے ہر ہر لفظ کی تشریح سننے کے لیے درج ذیل موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
گوگل پلے سٹور
Lughat o Aerab e Quran
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.hayk.professorhafizahmedyar
آئی فون کے لیے ایپل ایپ سٹور
Professor Hafiz Ahmed Yar
https://apps.apple.com/ca/app/professor-hafiz-ahmed-yar/id1598118537
کورس کا نصاب: نصاب 30پاروں اور ایک ترجمہ قرآن کریم کے کتابچے پر مشتمل ہے۔سہولت کے لیے حافظ نذر احمد صاحب کے لفظی ترجمے والا قرآن مجید درج ذیل لنک کے ذریعے ایک ایک پارہ باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
https://faakhirislamic.wordpress.com/2013/01/18/quran-lafzi-tarjuma-by-hafiz-nazar-ahmad-30-paras/

کورس کا طریقہ کار: اس کورس میں 36سوال نامے شامل ہیں۔ جو ایک ترتیب کے ساتھ طالب علم کو ارسال کئے جاتے ہیں۔ایک وقت میں عام طور پر چار سوال نامے بھیجے جاتے ہے البتہ مطالبہ کرنے پر ایک وقت میں زیادہ سوالنامے بھی ارسال کئے جا سکتے ہیں۔
کورس کی فیس : مکمل کورس کی فیس 270 روپے اور 30 پاروں کی قیمت 1500 روپے ہے۔
بیرون ممالک طلبہ و طالبات کے لیے فی طالب علم مکمل فیس مبلغ 1200روپے ہے ۔
پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے حل شدہ سوالنامے ارسال کرنے کا طریقہ:
ترجمہ قرآن کورس 36سوالناموں پر مشتمل ہے۔ پہلے پارے کے 4﴿ربع، نصف، ثلث،چوتھائی﴾،دوسرے اور تیسرے پارے کے دو دو سوالنامے ﴿نصف اول اور نصف دوم﴾ تیا ر کیے گئے ہیں۔اس کے بعد یعنی چوتھے پارے سے آخری پارے تک ہر پارے کا ایک ایک سوالنامہ تیار کیا گیاہے اور پھر آخر میں پورے قرآن مجید کا ایک سوالنامہ تیار کیا گیاہے۔طلبہ کو آغاز میں پہلا پارہ اور ایک کتابچہ اور چار سوالنامے کی ادارے کی جانب سے ارسال کیے جاتے ہیں طلبا و طالبات سوالنامہ حل کرنے کے بعد اپنے موبائل فون سے سکین کرکے واٹس ایپ کرتے ہیں جسے چیک کرنے کے بعد سکین کرکے طلباو طالبات کو واٹس ایپ کر دیا جاتا ہے۔
بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے حل شدہ سوالنامےارسال کرنے کا طریقہ:
بیرون ممالک کے طلبہ و طالبات اپنے حل شدہ پرچے/سوالنامےسکین کرکے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کرنا ہوتے ہیں ۔ چیک کرنے کے بعد سکین کر کے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کیا جاتا ہے ۔ بیرون ممالک کے طلبہ درج بالا لنکس کے ذریعےحافظ نذر احمد صاحب کے لفظی ترجمے واے قرآن کوایک ایک پارے کی شکل میں یا مکمل بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:جبکہ انہیں کتاچہ ترجمہ بذریعہ واٹس ایپ ارسال کیا جاتاہے۔

داخلہ کی اہلیت : اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے ایف اے کی سطح کی تعلیمی استعداد ضروری ہے۔میٹرک پاس طلبہ و طالبات بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔
کورس کا دورانیہ: دورانیہ کی مدت طلبہ و طالبات کی آسانی اور محنت پر منحصر ہے۔ اگر ایک طلبہ ہر ہفتے میں ایک سوالنامہ حل کرکے ارسال کرے تو 9 ماہ میں کورس کی تکمیل ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی طالب علم ہفتے میں 4 سوالنامے حل کر کے ارسال کرے تو ڈھائی ماہ میں کورس کی تکمیل ہو جاتی ہے۔

کورس کی سند : کورس کی تکمیل پر 50فی صد سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو کورس کی سند ارسال کی جاتی ہے۔
٭ کورس کی تکمیل کے لئے وقت کی حد مقرر نہیں ہےبلکہ اس کا انحصار طالب علم کی محنت اور وقت پر ہوتا ہے۔
٭آپ اپنی آسانی سے جب چاہیں داخلہ لے سکتے ہیں اور اپنی سہولت کے مطابق جب چاہیں مشقیں حل کر کے بھیج سکتے ہیں۔
٭ آپ اپنی مطلوبہ فیس مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعےسے ارسال کر سکتے ہیں۔

1: جا ز کیش اکاؤنٹ
فیس بھیجنے کے اس طریقہ کار میں پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کو ترجمہ کورس کے لیے بذریعہ پوسٹ مبلغ 270روپےجب کہ بیرون ممالک کے طلبہ و طالبات کو مبلغ1240روپے ارسال کرنا ہوتے ہیں۔ زائد رقم کٹوتی کی وجہ سے وصول کی جاتی ہے۔ جاز کیش کا اکاؤنٹ درج ذیل ہے:
جنید احمد خان
جاز کیش اکاؤنٹ نمبر: 03094036972
جب بھی آپ اس اکاؤنٹ کے ذریعے فیس ارسال کریں تو آخر میں درج ذیل واٹس ایپ نمبر کے ذریعےانچارج شعبہ اور جنید احمد خان صاحب کوبھی ان کےموبائل نمبر ﴿:03094036972

پر ضرور آگا ہ کر دیں۔ ٹرانزیکشن سلپ کی پکچر بھی ارسال کی جائے۔

2: آن لائن اکاؤنٹ:
اس ذریعے سے فیس درج ذیل اکاؤنٹ میں ارسال کی جا سکتی ہے۔پاکستان میں مقیم طلبہ وطالبات کو فی طالب علم مبلغ 250 روپے اور بیرون ممالک کورس کرنے والےطلبہ و طالبات کوفی طالب علم مبلغ 1200روپے ارسال کرنا ہوتےہیں۔یہ کورس کی مکمل فیس ہے جو ایک ہی مرتبہ ارسال کرنا ہو گی۔

بذریعہ بنک اکاؤنٹ :
Account Title: Ashraf Baig
Account No. 0096701010018843
Bank Name: MCB, Model Town, Lahore
Bank Code: 0967
IBAN A/C no.: PK85MUCB0096701010018843

نوٹ: بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات اپنی فیس پاکستان میں مقیم اپنے عزیز و اقارب یا دوست کے ذریعے سے بھی ارسال کر سکتے ہیں۔
٭ طلبا/طالبات کو پراسپکٹس طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،وہ مندرجہ ذیل کوائف بذریعہ ای۔میل یاواٹس ایپ یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ارسال کرسکتے ہیں۔
کوائف: (1) نام…(2) والد/بنت/زوجہ/ کا نام….(3) تاریخ پیدائش:…(4) تعلیم:…..(5) پوسٹل ایڈریس:…(6)موبائل/فون نمبر:…(7) پیشہ:…..
برائے رابطہ:انچارج شعبہ خط و کتابت کورسز 
واٹس ایپ نمبر: 4927901 0321
قرآن اکیڈمی ،36-K،ماڈل ٹاؤن ،لاہور۔ فون:+92-42-35869501-3
ای میل: distancelearning@tanzeem.org