(قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس ﴿واٹس ایپ

 قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس  ﴿بذریعہ پوسٹ/واٹس ایپ ﴾

یہ کورس بانی تنظیمِ اسلامی و مرکزی انجمن خدام القرآن محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒکے بذاتِ خود مرتب کردہ اور بیان کردہ قرآن کریم کے منتخب نصاب پر مشتمل ہے۔پاکستان یا پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں مقیم طلبا اور طالبات یہ کورس با آسانی کر سکتے ہیں۔ قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس کا آغاز 1988ء سے ہوا تھا۔ محترم ڈاکٹر اسرار احمدمرحوم ومغفور کا مرتب کردہ مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب جو 44آڈیو دروس کے25کتابچوں کے علاوہ مزید 4اضافی کتابچوں پر مشتمل ہے۔

کورس کے مقاصد
٭ طلبہ و طالبات کو قرآن حکیم کے مربوط مطالعے کے ذریعے دین کے جامع اور ہمہ گیر تصور سے متعارف کرانا۔
٭ شرکاءِ کورس کو قرآن حکیم کی فکری اساس اور بنیادی عملی ہدایات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں قرآنی علوم سے متعارف کرانا۔
٭ شرکاءِ کورس کو اس قابل بنانا کہ نجی مجالس میں اسلام پر ہونے والی تنقید کا مناسب جواب دے سکیں اور سامعین کو ناقد کی باتوں سے متأثر ہونے سے بچا سکیں۔
٭ شرکاءِ کورس میں قرآنی علوم کی تحصیل کا جذبہ بیدار کرنا۔

کورس کا نصاب
٭ نبی اکرمؐ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں
٭ مسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق
٭ مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب (برمشتمل 24کتابچے مع کتاب سورۃ الحدید)
٭ اُسوہ رسولؐ
٭ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کرنے کا اصل کام
نوٹ: ہر کتابچہ کا ایک ایک سوالنامہ ہے جبکہ سورۃ الحدید کے4سوالنامے ہیں۔ اس طرح کورس ہذا کے کل 32سوالنامے ہیں۔تمام سوالنامے اکھٹے ارسال نہیں کئے جاتے بلکہ ایک ترتیب سے بھیجے جاتے ہیں۔

تعلیمی استعداد
اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے طالب علم میں ایک خاص سطح تک علمی استعداد کی ضرورت ہے۔ ہمارے اندازے کے مطابق کم از کم انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ و طالبات مطلوبہ استعداد کے حامل ہوں گے۔ لیکن اگر کوئی شخص مطالعہ اور تجربے کی بنا پر سند کے بغیر مطلوبہ علمی استعداد کا حامل ہے اور داخلہ لینا چاہتا ہے تو اسے بھی داخلہ دیا جاسکتا ہے۔
کورس کرنے کا طریقہ کار ﴿بذریعہ پوسٹ﴾
آغاز میں مندرجہ بالا نصاب کے ابتدائی دو کتابچے مع سوالناموں ، کورس کی ہدایات اور جوابی لفافہ بذریعہ رجسٹری ارسال کئے جاتے ہیں۔ان دونوں یا ایک کا حل شدہ پرچہ موصول ہونے پر منتخب نصاب کے چھ حصوں میں پہلا حصہ جو چار اسباق پر مشتمل ہے مع سوالناموں کے ارسال کیا جائے گا ،اس طرح علی ھذا لقیاس اور آخر میں دو کتابچے مع سوالناموں کے بھیجیں جائیں گے۔ بہتر یہ ہو گا کہ طالب علم ایک وقت میں کم از کم دوسوالنامے حل کر کے ارسا ل کر ے اور باقی سوالناموں کی تیاری شروع کر دیں ۔
کورس کرنے کا طریقہ کار ﴿بذریعہ واٹس ایپ﴾
آپ اپنی سہولت کے تحت ایک یا جتنے سوالنامےآپ چاہیں حل کرکے ہمیں بذریعہ واٹس ایپ ارسال کر دیں۔ آپ کا حل شدہ سوالنامہ/سوالنامے موصول ہونے پر اسے چیک کرکے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کر دیا جائے گا ۔حل شدہ سوالنامے درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر ارسال کیے جائیں: 03094036972
نوٹ: حل شدہ سوالنامہ موبائل میں موجود سکینر سے پکچر لے کر ارسال کیا جائے،تاکہ ہمیں پرنٹ لینے میں آسانی ہو اور آپ کو بھی واضح اور صاف چیک شدہ سوالنامہ ارسال کیا جاسکے۔حل شدہ پرچوں کی پکچر لینے کے ضمن میں چند باتیں نوٹ کرلیں:
1: فائل یا ڈائری کے صفحات کی بجائے پلین پیپر پر معروضی سوالات کے جوابات تحریر کریں۔
2: پکچر صاف لیا کریں۔ پکچر لیتے وقت صرف کورس کا مواد ہی نظر آئے اطراف والی چیزیں نظر نہ آئیں۔
3: صفحات کی تعداد کم سے کم کی جائے۔ اس کے لیے کھلا کھلانہ لکھیں بلکہ اپنے رائٹنگ سٹائل (Writing Style)کو سکویز (Squeeze)کر لیا جائے۔
4: معروضی سوالات کے جوابات سوالنامے کے اوپر ہی دیے جائیں اور سوالنامے پر رول نمبر ضرور لکھیں۔

کورس کا دورانیہ
اس کورس کے کل 32 اسباق ہیں۔ ایک طالب علم اگر روزانہ صرف ایک گھنٹہ اس پر صرف کرے تو آسانی سے ایک ہفتے میں دو اسباق اورچار ماہ میں پورا کورس مکمل کر سکتا ہے۔ اس کورس میں سوالات کی غالب اکثریت معروضی یعنی خالی جگہوں کو صحیح الفاظ سے پر کرنا’ غلط/صحیح کا نشان لگانا ہے۔ تفصیلی سوالات کی تعداد نسبتاً کم ہو گی اور اس میں بھی ہم چاہیں گے کہ جواب کو زیادہ طول نہ دیا جائے’ بلکہ مختصر طور پر اس انداز میں جواب تحریر کیا جائے کہ کوئی اہم نکتہ تحریر میں آنے سے رہ نہ جائے۔

کورس کی فیس
پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے کورس کی مکمل فیس 500روپے ہر جو یکمشت ادا کی جا تی ہے۔یہ یادرہے کہ ڈاک خرچ ادارے کے ذمہ ہوتاہے۔ 
٭ کورس کی تکمیل کے لئے وقت کی حد مقرر نہیں ہےبلکہ اس کا انحصار طالب علم کی محنت اور وقت پر ہوتا ہے۔
٭آپ اپنی آسانی سے جب چاہیں داخلہ لے سکتے ہیں اور اپنی سہولت کے مطابق جب چاہیں مشقیں حل کر کے بھیج سکتے ہیں۔
٭ آپ اپنی مطلوبہ فیس مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعےسے ارسال کر سکتے ہیں۔

1: جاز کیش اکاؤنٹ
فیس بھیجنے کے اس طریقہ کار میں پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کو مبلغ 520 روپے ، بیرون ممالک طلبہ و طالبات کو مبلغ1240روپے ارسال کرنا ہوتے ہیں۔ زائد رقم کٹوتی کی وجہ سے وصول کی جاتی ہے۔ جاز کیش اکاؤنٹ درج ذیل ہے:
جنید احمد خان
جاز کیش اکاؤنٹ نمبر: 03094036972
جب بھی آپ اس اکاؤنٹ کے ذریعے فیس ارسال کریں تو آخر میں درج ای میل یا واٹس ایپ نمبر کے ذریعےانچارج شعبہ کومطلع ضرورفرمائیں۔اورجنید احمد خان صاحب کوبھی ان کےموبائل نمبر ﴿03094036972﴾پر ضرور آگا ہ کر دیں۔فیس ٹرانزیکشن کی سلپ بھی ارسال کر یں۔

2: آن لائن اکاؤنٹ:
اس ذریعے سے فیس درج ذیل اکاؤنٹ کے ذریعے ارسال کی جا سکتی ہے۔پاکستان میں مقیم طلبہ وطالبات کو فی طالب علم بذریعہ پوسٹ مبلغ 500 روپے، جبکہ بیرون ممالک طلبہ و طالبات کوفی طالب علم مبلغ 1200روپے ارسال کرنا ہوتےہیں۔یہ کورس کی مکمل فیس ہے جو ایک ہی مرتبہ ارسال کرنا ہو گی۔
Account Title: Ashraf Baig
Account No. 0096701010018843
Bank Name: MCB, Model Town, Lahore
Bank Code: 0967
IBAN A/C no.: PK85MUCB0096701010018843

نوٹ: بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات اپنی فیس پاکستان میں مقیم اپنے عزیز و اقارب یا دوست کے ذریعے سے ارسال کر سکتے ہیں۔
٭ طلبا/طالبات کو پراسپکٹس طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،وہ مندرجہ ذیل کوائف بذریعہ ای۔میل یاواٹس ایپ یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ارسال کرسکتے ہیں۔
کوائف: (1) نام…(2) والد/بنت/زوجہ/ کا نام….(3) تاریخ پیدائش:…(4) تعلیم:…..(5) پوسٹل ایڈریس:…(6)موبائل/فون نمبر:…(7) پیشہ:…..
برائے رابطہ:انچارج شعبہ خط و کتابت کورسز
قرآن اکیڈمی ،36-K،ماڈل ٹاؤن ،لاہور۔ فون:+92-42-35869501-3
واٹس ایپ نمبر:0321-4927901- ای میل: distancelearning@tanzeem.org