(قرآنِ حکیم کی فکری و عملی رہنمائی(آن لائن کورس

Note:
  • Course fee Rs. 500, Outside Pakistan Rs. 1,200
    JazzCash Number 03094036972 Junaid Khan
  • Whatsapp your Name at 0333-4470224 after Registration

By signing up, I agree with the website's Terms and Conditions

قرآنِ حکیم کی فکری و عملی رہنمائی(آن لائن کورس)

یہ کورس بانی تنظیمِ اسلامی محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒکے بذاتِ خود مرتب اور بیان کردہ قرآن حکیم کے منتخب نصاب پر مشتمل ہے۔پاکستان یا پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں مقیم طلبا اور طالبات یہ کورس با آسانی کر سکتے ہیں۔اس کورس کا اجراءبذریعہ خط و کتابت کا اجراء1988ء میں ہو ا تھا۔اس کورس میں ڈاکٹر اسرا ر احمدؒ کے مرتب کردہ قرآن حکیم کےمنتخب نصاب جو الھدیٰ سیریزکے نام سے44آڈیو دروس /لیکچرز اور کچھ کتابیں شامل کی گئی ہیں۔مذکورہ کورس کا مواد ایک ترتیب کے ساتھ بذریعہ لنک فراہم کیا جاتاہے جسے باآسانی ڈاوٴن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

کورس کے مقاصد:
☆شرکا کو قرآن حکیم کے مربوط مطالعے کے ذریعے دین کے جامع اور ہمہ گیر تصور سے متعارف کرانا۔ 
☆شرکا کو قرآن حکیم کی فکری اساس اور بنیادی وعملی ہدایات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں قرآنی علوم سے متعارف کرانا۔
☆شرکا کو اس قابل بنانا کہ نجی مجالس میں اسلام پر ہونے والی تنقید کا مناسب جواب دے سکیں اور سامعین کو ناقد کی باتوں سے متأثر ہونے سے بچا سکیں۔
☆شرکا میں قرآنی علوم کی تحصیل کا جذبہ بیدار کرنا۔
☆قرآن حکیم کے نور ہدایت کواپنی زندگیوں میں لانے کی سعی پر آمادہ کرنا۔

کورس کا نصاب:
کورس کا نصاب ڈاکٹر اسرا ر احمدؒ کے مرتب کردہ قرآن حکیم کےمنتخب نصاب جو الھدیٰ سیریزکے نام سے44آڈیو دروس /لیکچرز ہیں اور درج ذیل چار کتب پر مشتمل ہے۔
لنک منتخب نصاب الھدیٰ سیریز44آڈیو دروس /لیکچرز
https://www.tanzeem.org/categories/muntakhab-nisab-al-huda-series/
1 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارے تعلق کی بنیادیں
http://www.tanzeemdigitallibrary.com/Book/Nabi_s.a.w_Say_Hamaray_Taaluq_Ki_Bunyadain/13/38/150/25566
2 مسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق
http://www.tanzeemdigitallibrary.com/Book/Musalmano_Per_Quran_e_Majeed_Kay_Huqooq/11/51/168/25575
3 اُسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
http://www.tanzeemdigitallibrary.com/Book/Uswa_e_Rasool_s.a.w/13/55/185/25578
4اسلام کی نشاۃِ ثانیہ: کرنے کا اصل کام
http://www.tanzeemdigitallibrary.com/Book/Islam_Ki_Nashat_e_Sania/18/67/206/25590

تعلیمی استعداد:
اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے طالب علم میں ایک خاص سطح تک علمی استعداد ہونی چاہیے، جس کے پیش ِ نظر کم از کم انٹر پاس طلبہ و طالبات مطلوبہ استعداد کے حامل ہوں گے۔ لیکن اگر کوئی شخص مطالعہ اور تجربے کی بناء پر انٹر کی سند کے بغیر ہی مطلوبہ علمی استعداد کا حامل ہے اور داخلہ لینا چاہتا ہے تواس کی اس استعداد کی مناسبت سے تعلیمی اہلیت میں رعایت دی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں داخلہ کے لئے عمر کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔

کورس کا طریقہ کار: ☆ طلبہ کو ابتدائی دو سوالنامے دو کتب (i)“نبی اکرم سے ہمارے تعلق کی بنیادیں” (ii)“ مسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق”کی مدد سے حل کرنا ہوں گے ۔
☆ کورس کا آغاز کتاب”نبی اکرمﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں“ سے ہو گا۔ یہ ٹسٹ پاس کرنے پر اگلا ٹسٹ آن لائن کورس کی ویب پورٹل پر خود بخود نمودار ہو جائے گا۔ اسی طرح بقیہ ٹسٹ طلبہ کو حل کرنا ہوں گے۔
☆ معروضی سوالات کے درست جوابات پر نشان لگانے کے علاوہ آپ کو دو طرح کے مختصر اور تفصیلی سوالات بتائی ہوئی ہدایات کے مطابق اردو میں لکھنا ہوں گے۔اردو ٹائپ کرنے میں دشواری کی صورت میں ٹسٹ کے تفصیلی سوالات کے جوابات رومن اردو میں بھی تحریر کیے جا سکتے ہیں۔
☆ 55فی صد نمبر حاصل کرنے کے بعد ہی اگلا سوالنامہ از خود دستیاب ہو گا۔
☆ ابتدائی دو کتب کے سوالناموں کو حل کرنے کے بعد اگلے 44 سوالنا مے آڈیو دروس /لیکچرز کی مدد سے حل کرنا ہوں گے۔

کورس کا دورانیہ:
کورس کا دورانیہ متعین نہیں ہے۔ بعض طلبہ کورس دو ماہ کی قلیل مدت میں بھی مکمل کرلیتے ہیں اور بعض ایک سال کے اندر۔ا س کورس کے کل48 اسباق ہیں ۔جن میں سوالات کی غالب اکثریت معروضی طرز یعنی “خالی جگہوں کا پرُ کرنا”اور دئیے گئے ”غلط/صحیح جملوں کی نشاندہی کرنا “پر مشتمل ہے۔جب کہ تفصیلی سوالات کی تعداد نسبتاً کم ہو گی۔ اس میں بھی ہم چاہیں گے کہ جوابات اس انداز میں دئیے جائیں کہ ایک طرف اہم نکتہ تحریر میں آنے سے رہ نہ جائے اوردوسری طرف جواب بھی طویل نہ ہو جائے۔ طالب علم کو اپنا زیادہ وقت کتب کے مطالعے اور آڈیو لیکچرزکی سماعت پر صرف کرنا مفید ہو گا۔

نوٹ:
☆ طلبہ کو ایک/دو سطروں اور تفصیلی سوالات کے جوابات اردو میں ٹائپ کرنا ہوں گے۔ البتہ اگر کسی طالب علم کو اردو رسم الخط لکھنے میں شدید دشواری ہو تو اسے اپنے جوابات کو رومن اردو میں لکھنے کی اجازت بھی ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ جملوں کی ساخت ہر صورت میں قابل فہم رہے اور جوابات طویل نہ ہوں۔
☆ دورانِ کورس پیش آنی والی مشکلات کے ازالے کے لئے کورس کی ویب سائٹ کے اندر چیٹ سیکشن ( Chat Section ) میں سوالات لکھ کر جوابات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ یہ واضح رہے کہ سوالات بامقصد اور کورس کے نصاب سے متعلق ہونے چاہیں۔ کورس کے علاوہ کسی قسم کے سوالات کے جوابات کے لئے ہمارے شعبہ تحقیق اسلامی (irts@tanzeem.org) سے براہِ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
کورس میں داخلے کا طریقہ:
آن لائن کورس میں داخلہ لینے کے لیے  سائن اپ /  رجسٹر کریں
کورس کی فیس:

آن لائن کورس کی مکمل فیس پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے مبلغ 500روپے اور بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے مبلغ 1200روپے ہے۔
آپ اپنی مطلوبہ فیس مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعےسے ارسال کر سکتے ہیں۔

1: جاز کیش اکاؤنٹ
فیس بھیجنے کے اس طریقہ کار میں پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات 520 روپے جب کہ بیرون ممالک کے طلبہ و طالبات کو مبلغ1240روپے ارسال کرنا ہوتے ہیں۔
جاز کیش اکاؤنٹ
جنید احمد خان
03094036972
جب بھی آپ اس اکاؤنٹ کے ذریعے فیس ارسال کریں تو آخر میں درج واٹس ایپ کے ذریعےانچارج شعبہ کومطلع ضرورفرمائیں۔اور جنید خان صاحب کوبھی ان کےموبائل نمبر (03094036972) پر ضرور آگا ہ کر دیں۔فیس ٹرانزیکشن سلپ کی پکچر بھی ارسال کریں۔

2:بذریعہ بنک اکاؤنٹ
Account Title: Ashraf Baig
Account No. 0096701010018843
Bank Name: MCB, Model Town, Lahore
Bank Code: 0967
IBAN A/C no.: PK85MUCB0096701010018843
نوٹ: بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات فیس پاکستان میں مقیم اپنے عزیز و اقارب یا دوست کے ذریعے ارسال کر سکتے ہیں۔
فیس ارسال کرنے پر ہمیں بذریعہ ای میل فوراً آگاہ کردیں۔ فیس ملنے پر بذریعہ ای میل یوزر نیم( User Name ) اور پاس ورڈ (Password) جاری کر دیا جائے گا ۔ ویب سائٹ پر کورس کے ضمن میں دی گئی ہدایات کا بغور مطالعہ کریں اور پہلے سبق کا اعانتی مواد ڈاؤن لوڈ کرکے سبق کو اچھے طریقے سے تیار کرکے حل کریں اور پھر send کردیں۔ پاس ہونے کی صورت میں آپ کو اگلا سوالنامہ خود بخود جاری ہو جائے گا۔ پہلے سبق کی طرح اس سبق کا بھی اعانتی مواد ڈاؤن لوڈ کرکے حل کریں…… پھر اس طرح سلسلہ کو آگے بڑھاتے جائیں۔

کورس کی سند:
تمام اسباق میں مجموعی طور پرکم از کم 55فی صد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو کورس کی سند ارسال کی جاتی ہے۔
برائے رابطہ: شعبہ خط و کتابت کورسزقرآن اکیڈمی
36 کے، ماڈل ٹاؤن، لاہور۔فون نمبر: 3-35869501– 042ای میل: distancelearning@tanzeem.orgواٹس ایپ نمبر:-03214927901