عربی گرائمر کورس

عربی گرائمر کورس        ﴿حصہ اول،دوم،سوم﴾          ﴿بذریعہ پوسٹ/واٹس ایپ﴾

تعارف:کسی زبان کو اس کی گرامر کی مدد سے سیکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ طلبہ اس زبان میں استعمال ہونے والے ’’اسم‘‘ (Noun) اور ’’فعل‘‘ ( Verb)کے صحیح استعمال کے قواعد کو سمجھ کر اس کی مشق کر لیں۔ عربی گرامر کے اس کورس کے حصہ اوّل میں عربی میں استعمال ہونے والے اسماء(Noun)کے صحیح استعمال کے بنیادی اور ابتدائی قواعد ‘اور حصہ دوم میں افعال کے صحیح استعمال کے بنیادی اور ابتدائی قواعد سمجھا کر ان کی مشق کرائی جاتی ہے‘ جبکہ حصہ سوم اسماء و افعال کے چند ایسے قواعد پر مشتمل ہے جو ابتدائی مرحلہ میں چھوڑ دیے گئے تھے۔

مقصد: طلبہ کو عربی گرامر کے بنیادی اصولوں سے اس حد تک متعارف کرا دیا جائے کہ قرآن و حدیث سے براہِ راست استفادے کے لیے انہیں ایک بنیاد حاصل ہو جائے ۔ اس کورس کی تکمیل کے بعد طلبہ نہ صرف عربی گرامر کی اصطلاحات اور بنیادی قواعد سے واقف ہو جائیں گے بلکہ گرامر سے متعلق بحثوں کو سمجھنے اور ان کے ذریعے اپنی استعداد کو مزید بہتر بنانے کی صلاحیت بھی انہیں حاصل ہو جائے گی۔ چنانچہ تھوڑی سی کوشش کے بعد ان کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ قرآن و حدیث کے متن کو براہِ راست سمجھ سکیں۔
کورس کا طریقہ کار: عربی گرائمر کورس تین حصوں پر مشتمل ہے۔ ہرحصہ میں ایک کتاب“ آسان عربی گرائمر”ہوتی ہے، جس میں سے مثالوں کی مدد سے طالب علم کو مشقیں حل کرنا ہوتی ہیں۔ اس کورس کی مدت معین نہیں ہے۔حصہ اوّل کی نصابی کتاب“ آسان عربی گرائمر حصہ اول” میں 26 مشقیں ہیں۔طلبہ کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ ہر مشق کو کتاب میں دی گئی مثالوں کی مدد سے سمجھ کرتسلی بخش طور پر حل کر کے ہمیں واپس بھیجیں۔ سہولت کے لیے مشقوں کو حل کرنے کے حوالے سے تینوں کتب کے وڈیو لیکچرز سے مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے مد د لی جاسکتی ہے۔
https://www.youtube.com/user/03219479584/videos

کورس کی فیس :
پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے ہر حصہ کی کل فیس مبلغ 250روپے ہے جبکہ تینوں حصوں کی مکمل فیس 750روپے ہے.اس فیس میں ڈاک خرچ بھی شامل ہوتا ہے۔
بیرون ممالک طلبہ و طالبات کے لیے پہلے حصے کی فیس 1200روپے ہے۔جبکہ تینوں حصوں کی مکمل فیس 3600روپے ہے۔
طلبہ کو تجویز دی جاتی ہے کہ عربی گرائمر کورس کے پہلے حصے کی تکمیل کرنے پردوسرے حصے اورپھر دوسرے حصے کی تکمیل پر تیسرے حصے کی فیس ارسال کریں البتہ تینوں حصوں میں بیک وقت بھی داخلہ بھی لیا جا سکتا ہے۔

بذریعہ پوسٹ کرنے کا طریقہ:
یہ طریقہ پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے ہے۔آغاز میں طلبہ کو کسی بھی زبان کو سیکھنے کا طریقہ کار اور عربی زبان کی خصوصیت عربی گرائمر حصہ اول کتاب کے صفحہ 11 تا 16 تک تمہید پر مشتمل ایک سوالنامہ ” تمہید“ جو 10 معروضی اور 3تفصیلی سوالات پر مشتمل ہے حل کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد طلبہ کوایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 2 مشقیں کتاب میں دی گئی مثالوں کی مدد سے حل کرنا ہوں گی۔حل شدہ مشقیں ادارے کی طرف سے بھیجے گئے جوابی لفافے میں ڈال کر بغیر ٹکٹ لگائے ارسال کردیں۔ موصول ہونے پر اسے چیک کر حل شدہ پرچہ واپس طلبہ کو مع جوابی لفافہ اگلی دو مشقیں حل کرنے کے لیے ارسال کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ سلسلہ عربی گرائمر حصہ کی تکمیل تک چلتا رہتاہے۔اس کے بعد دوسرے حصے کی فیس ارسال کرنے پر دوسرا ، اور پھردوسرے حصہ کی تکمیل پر تیسرے حصے کی فیس ملنے پر تیسرا حصہ ارسا ل کر دیا جاتا ہے۔

بذریعہ واٹس ایپ کرنے کا طریقہ:
یہ طریقہ بیرون ممالک اور پاکستان میں مقیم ایسے طلبہ و طالبات کے لیے ہےجو بذریعہ واٹس ایپ کورس کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کو کورس کا اعانتی مواد بذریعہ پوسٹ ارسال کیا جاتا ہے جبکہ بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات کواعانتی مواد دیے گئے درج ذیل لنکس کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر نا ہو گا۔
آپ اپنی سہولت کے تحت ایک یا جتنی مشقیں آپ حل کرنا چاہیں وہ حل کرکے ہمیں بذریعہ واٹس ایپ ارسال کر دیں۔ حل شدہ مشقیں موصول ہونے پر اسے چیک کرکے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کر دیا جائے گا ۔حل شدہ مشقیں درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر ارسال کرنا ہوتی ہیں:
03094036972

نوٹ: حل شدہ مشق/ مشقیں موبائل میں موجود سکینر سے پکچر لے کر ارسال کیا جائیں،تاکہ پرنٹ لینے میں آسانی ہو اور آپ کو بھی واضح اور صاف چیک شدہ مشقیں ارسال کی جا سکیں۔حل شدہ مشقوں کی پکچر لینے کے ضمن میں چند باتیں نوٹ کرلیں:
1: فائل یا ڈائری کے صفحات کی بجائے پلین پیپر پر معروضی سوالات کے جوابات تحریر کریں۔
2: پکچر صاف لیں۔ پیکچر لیتے وقت صرف متعلقہ مشق کے مواد ہی کی پکچر لی جائے غیر ضروری چیزیں پکچر میں نہ آئیں۔
3: صفحات کی تعداد کم سے کم کی جائے۔ اس کے لیے کھلا کھلانہ لکھیں بلکہ اپنے رائٹنگ سٹائل (Writing Style)کو سکویز (Squeeze)کر لیا جائے۔
4: مشق پر اپنا پر رول نمبر ضرور لکھیں۔
آسان عربی گرائمر حصہ اول
https://tanzeem.org/books/bo-07-08-09-arabic-grammar-lutf-ur-rehman-khan/
آسان عربی گرائمر حصہ دوم
https://tanzeem.org/books/bo-08-arabic-grammar-lutf-ur-rehman-khan-part-02-of-03/
آسان عربی گرائمر حصہ سوم
https://tanzeem.org/books/bo-09-arabic-grammar-lutf-ur-rehman-khan-part-03-of-03/

داخلہ کی اہلیت : اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے ایف اے کی سطح کی تعلیمی استعداد ضروری ہے۔میٹرک پاس طلبہ و طالبات بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔
کورس کی سند :عربی گرامر کورس تین حصوں پر مشتمل ہے۔ ہر حصے کی تکمیل پر مجموعی طور پر ۵۰ فیصد نمبر لینے پر طلبہ/طالبات کو سند جاری کی جاتی ہے۔جبکہ تینوں حصوں کی تکمیل پر ایک علیحدہ سند جاری کی جاتی ہے۔
٭ کورس کی تکمیل کے لئے وقت کی حد مقرر نہیں ہےبلکہ اس کا انحصار طالب علم کی محنت اور وقت پر ہوتا ہے۔
٭آپ اپنی آسانی سے جب چاہیں داخلہ لے سکتے ہیں اور اپنی سہولت کے مطابق جب چاہیں مشقیں حل کر کے بھیج سکتے ہیں۔
٭ آپ اپنی مطلوبہ فیس مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعےسے ارسال کر سکتے ہیں۔

1: جاز کیش اکاؤنٹ
فیس بھیجنے کے اس طریقہ کار میں پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کو عربی گرائمر کورس حصہ اول بذریعہ پوسٹ کے لیے مبلغ 270روپے،جب کہ بیرون ممالک کے طلبہ و طالبات کو مبلغ1240روپے ارسال کرنا ہوتے ہیں۔ زائد رقم کٹوتی کی وجہ سے وصول کی جاتی ہے۔ جاز کیش کا اکاؤنٹ درج ذیل ہے:
جنید احمد خان
جاز کیش اکاؤنٹ نمبر:03094036972
جب بھی آپ اس اکاؤنٹ کے ذریعے فیس ارسال کریں تو آخر میں درج ذیل ای میل یا واٹس نمبر کے ذریعےانچارج شعبہ کومطلع ضرورفرمائیں۔اور جنید احمد خان صاحب کوبھی ان کےموبائل نمبر ﴿: 03094036972﴾پر ضرور آگا ہ کر دیں۔ فیس ٹرانزیکشن کی سلپ کی پکچر بھی ارسال کریں۔

2: آن لائن اکاؤنٹ
اس ذریعے سے فیس درج ذیل اکاؤنٹ کے ذریعے ارسال کی جا سکتی ہے۔پاکستان میں مقیم طلبہ وطالبات کو فی طالب علم بذریعہ پوسٹ مبلغ 500 روپے، جبکہ بیرون ممالک طلبہ و طالبات کوفی طالب علم مبلغ 1200روپے ارسال کرنا ہوتےہیں۔یہ کورس کی مکمل فیس ہے جو ایک ہی مرتبہ ارسال کرنا ہو گی۔
بذریعہ بنک اکاؤنٹ
Account Title: Ashraf Baig
Account No. 0096701010018843
Bank Name: MCB, Model Town, Lahore
Bank Code: 0967
IBAN A/C no.: PK85MUCB0096701010018843

نوٹ: بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات اپنی فیس پاکستان میں مقیم اپنے عزیز و اقارب یا دوست کے ذریعے سے ارسال کر سکتے ہیں۔
٭ طلبا/طالبات کو پراسپکٹس طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،وہ مندرجہ ذیل کوائف بذریعہ ای۔میل یاواٹس ایپ یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ارسال کرسکتے ہیں۔
کوائف: (1) نام…(2) والد/بنت/زوجہ/ کا نام….(3) تاریخ پیدائش:…(4) تعلیم:…..(5) پوسٹل ایڈریس:…(6)موبائل/فون نمبر:…(7) پیشہ:…..
برائے رابطہ: شعبہ خط و کتابت کورسز
واٹس ایپ نمبر:4036972 0309
قرآن اکیڈمی ،36-K،ماڈل ٹاؤن ،لاہور۔ فون:+92-42-35869501-3ی میل: distancelearning@tanzeem.org